عراق میں الحشد الشعبی ہیڈکوارٹرز پر حملہ
کرکوک میں فضائی حملہ
کرکوک (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے شہر کرکوک کے قریب فضائی حملہ کیا گیا جس میں الحشد الشعبی کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایل جی بی ٹی کیو پر آواز اٹھانے والے بچے بازی پر خاموش ہیں، اداکارہ نادیہ جمیل
ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد
’’جنگ‘‘ نے خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حملے میں 4 جنگجو ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال میں ہم اپنے اماراتی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سفیر پاکستان
تل ابیب میں صحت کی صورتحال
ادھر تل ابیب میں اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا کہ جنگ کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 191 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جس میں شہری اور فوجی اہلکار دونوں شامل ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 2 ہزار سے زائد افراد کو اسپتال لایا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 24 اپریل سے شروع ہوگی
ایران میں حملہ
دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے شہر آراک میں ایک رہائشی عمارت پر امریکہ اور اسرائیل کے مبینہ حملے میں 5 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
بیت المقدس میں خطرے کی گھنٹیاں
ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے ہیں۔








