ایرانی عوام ٹرمپ کی کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، علی لاریجانی کا امریکی صدر کی دھمکی پر جواب
ایران کا جواب
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہُرمُز بند کرنے کی دھمکی پر ایران نے شدید ردعمل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کبھی پانی روک کر اور کبھی چھوڑ کر دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا کر رہا ہے: مصدق ملک
علی لاریجانی کا بیان
اس حوالے سے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا کہ عاشورہ سے محبت کرنے والے ایرانی عوام تمہاری کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔
مضبوطی کا پیغام
علی لاریجانی نے مزید کہا کہ تم سے زیادہ طاقتور لوگ بھی ایرانی عوام کو مٹانے میں ناکام رہے ہیں۔ لہٰذا خبردار رہو، کہیں ایسا نہ ہو کہ مٹنے والے تم خود ہی بن جاؤ۔








