ترک وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ایران کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر خبردار کر دیا
ترک وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ
انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ ترکیے کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ مہنگی، 11 کے نرخوں میں کمی اور 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام
فضائی حدود کا تحفظ
حاقان فدان نے کہا کہ ترکیہ اپنی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ اگر ایسی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ترکی ضروری اقدامات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی تو روس نے ٹھیک سے جواب ہی نہیں دیا، امریکہ نے یوکرین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
ایرانی وزیر خارجہ کا بیان
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکیے کی جانب داغے گئے میزائل ایران سے نہیں گئے، اس واقعے کی جامع تحقیقات کی جائیں گی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی میں ترکیے کی جانب دوسرا میزائل فائر کیا گیا۔








