اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کروا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا موبائل فون کی لائٹ میں آپریشن کی خبر پر نوٹس، فوری رپورٹ طلب کر لی
ملاقات کا مقام اور وقت
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے درمیان ملاقات کا دن تھا اور ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے نئے لڑاکا طیاروں کی فوٹیج لیک ہو گئی، دیکھ کر ہی دشمنوں کی نیندیں اڑ جائیں
ملاقات کے موضوعات
ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کی صحت، آنکھ کی بیماری اور جاری علاج سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ عدالتوں میں زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر قانونی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کا اختتام
30 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ ان کے اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔








