ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ
ٹورنٹو میں فائرنگ کا واقعہ
ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ سے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان
تفصیلات
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ علی الصبح پیش آیا۔ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ فائرنگ کی تحقیقات قومی سلامتی کے واقعے کے طور پر کی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی کے انتظامات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد اوٹاوا اور ٹورنٹو میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔








