ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر قسم کے اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں، سعودی عرب

سعودی عرب کی سلامتی کے اقدامات

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر قسم کے اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کا ورچوئل اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورۂ چین ، چینی وزیر برائے قومی دفاع سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں

اجلاس میں اہم فیصلے

اجلاس میں سعودی کابینہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی، خود مختاری کے لیے تمام اقدامات کا حق رکھتا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ نے سعودی فضائی دفاعی نظام کی اعلیٰ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی نظام نے تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو کامیابی سے ناکارہ بنایا۔ سعودی کابینہ نے سعودی عرب، خلیجی اور دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت کی۔

عالمی قوانین کی خلاف ورزی

سعودی کابینہ نے مؤقف اپنایا کہ سویلین اہداف اور تیل کی تنصیبات پر حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ سعودی کابینہ نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے مشترکہ وزارتی اجلاس قابل قدر ہیں، عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اجلاس میں ایرانی جارحیت کے خلاف مذمتی قراردادوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...