سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55روپے اضافے پر حکومتی چال کا بھانڈا پھوڑ دیا
مفتاح اسماعیل کی حکومتی چال کا بھانڈا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے اضافے پر حکومتی چال کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال
پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں کامران شاہد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول ہفتے کا 22 یا 23 کروڑ لیٹر بکتا ہے جبکہ ڈیزل ہفتے کا 15 کروڑ لیٹر بکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 7000 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا
لیوی میں کمی اور اضافہ
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے 15 کروڑ لیٹر والے ڈیزل پر (لیوی کے) 20 روپے کم کر دیئے جبکہ 22 کروڑ لیٹر والے پیٹرول پر 20 روپے بڑھا دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جتنے سادہ نظر آتے ہیں اور رانا احسان افضل کی شکل میں جتنے خوبصورت نظر آتے ہیں، اتنے سادہ یہ ہیں نہیں۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
پیٹرول ہفتے کا 22 یا 23 کروڑ لیٹر بکتا ہے جبکہ ڈیزل ہفتے کا 15 کروڑ لیٹر بکتا ہے۔۔انہوں نے 15 کروڑ لیٹر والے(ڈیزل) پر (لیوی کے) 20 روپے کم کر دیئے جبکہ 22 کروڑ لیٹر والے(پیٹرول) پر 20 روپے بڑھا دیئے۔۔تو یہ جتنے سادہ نظر آتے ہیں اور رانا احسان افضل @IhsaanaKhan کی شکل میں جتنے… pic.twitter.com/CWNs6R02PX
— Kismat Khan (@KismatZimri) March 10, 2026








