ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ ہیں: صدر کے مشیر یوسف پزشکیان
ایرانی صدر کے مشیر کی تصدیق
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صدر کے مشیر اور صدر کے بیٹے یوسف پزشکیان نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف عید سعودی عرب میں منائیں گے،فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ ہوں گے۔
زخمی ہونے کی خبریں
الجزیرہ کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کی اسرائیلی اور امریکی حملے کے دوران زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔
یوسف پزشکیان کا بیان
یوسف پزشکیان نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں واضح کیا کہ "مجھے خبر ملی تھی کہ مجتبیٰ خامنہ ای زخmi ہو گئے ہیں جس کے بعد میں نے اپنے جاننے والوں سے رابطہ کیا اور مجھے بتایا گیا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔"








