ملتان بنچ میں ایک شخص کی بینائی جانے پر قتل کیس میں ضمانت دی گئی، میرے کلائنٹ کو 14 سال قید ہے، بیرسٹر سلمان صفدر کے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں دلائل

سماعت کی تفصیلات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 190ملین پاؤنڈ کیس میں بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میرے کلائنٹ کی مجھے ہدایات نہیں ہیں کہ میں میڈیکل گراؤنڈ پر دلائل دوں، آپ نے ملتان بینچ میں قتل کے ملزم کی سزا معطل دو سال پہلے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ خاتون سے زبردستی نکاح کروانے والے 3 ملزمان گرفتار

عدالتی کارروائی

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی، بیرسٹر سلمان صفدر اور اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے، سہیل آفریدی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب

نیب کا موقف

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہم نے متفرق درخواست دی ہے کہ سزا معطلی کیسے ناقابل سماعت ہے، ہم کیس میں دلائل دینے کیلئے تیار ہیں، ہم نے متفرق درخواست دائر کی اس درخواست پر یہ دلائل دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسیٰ مانیکا کی اپنے ملازم پر فائرنگ،ملزم اتنا غصے میں تھا کہ والدخاورمانیکا بھی خوفزدہ ہوگئے : زاہد گشکوری

بیرسٹر سلمان صفدر کے دلائل

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے، عید سر پر ہے، خواتین کیلئے ہمیشہ آپ نے نرم گوشہ رکھا ہے، 14ماہ بعد سزا معطلی کی درخواستیں لگی ہیں، مجھے کلائنٹ نے کبھی نہیں کہا میڈیکل گراؤنڈ پر کیس لڑیں، آج آپ کی عدالت کا ہی فیصلہ پیش کرنا ہے، آپ نے ملتان بنچ میں ایک شخص کی بینائی جانے پر قتل کیس میں ضمانت دی تھی، میرے کلائنٹ کی تو 14سال کی قید ہے، آج پراسیکیوٹر موجود نہیں ہیں۔

سماعت کی آخری صورتحال

رافع مقصود نے کہاکہ میں بطور سپیشل پراسیکیوٹر نیب عدالت میں موجود ہوں، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہم نے سزا معطلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر ایک متفرق درخواست دائر کی ہے، ہماری متفرق درخواست پر یہ جواب دے دیں، ہم ان کی متفرق درخواست پر جواب جمع کروا دے دیتے ہیں، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ ہم صرف سماعت مانگ رہے ہیں نتیجہ نہیں مانگ رہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...