پارلیمنٹ میں کفایت شعاری کے سخت اقدامات، گاڑیاں بند اور تنخواہوں میں کٹوتی

کفایت شعاری اقدامات کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وسیع پیمانے پر کفایت شعاری اقدامات نافذ کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مَعْرُوفِ اِنتِرَنیشنل ایئر لائن نے کرایوں میں کمی کردی

باضابطہ نوٹیفکیشن

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، یہ اقدامات وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی کفایت شعاری مہم کے تحت کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاسدارانِ انقلاب کا اسرائیلی جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اہم اقدامات

نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری مہم کے تحت 70 فیصد سرکاری گاڑیاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اراکین قومی اسمبلی کی 2 ماہ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 25 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کل صبح 9 بجے مخصوص نشستوں کا حلف لیں گے، الیکشن کمیشن

بیرون ملک دوروں پر پابندی

اس کے علاوہ پارلیمانی وفود کے بیرون ملک دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کا 45 واں کانووکیشن، 1689 گریجویٹس نے تعلیمی کامیابیوں کا جشن منایا

افسران کے لئے نئی ہدایات

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران یا وہ افسران جن کی ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ روپے یا اس سے زائد ہے، ان کی 2 دن کی تنخواہ قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

سیکرٹریٹ میں تمام خریداری فوری طور پر بند کر دی گئی ہے جبکہ صرف ناگزیر روزمرہ ضروریات کیلئے محدود خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، شاہین آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے امارات کو ہدف دے دیا

اجلاسوں کا شیڈول

قومی اسمبلی اور کمیٹیوں کے اجلاس غروب آفتاب سے پہلے شیڈول کئے جائیں گے جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں 80 فیصد عملہ گھر سے ورچوئل ڈیوٹی سر انجام دے گا۔

کفایت شعاری کو یقینی بنانے کیلئے گھر سے کام کرنے والے 80 فیصد ملازمین کو اضافی الاؤنس بھی نہیں دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایس پی پلس جیسے اہم قومی معاملے پر سیاست چمکانے کی کوشش دراصل موجودہ حکومت کا اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کا حربہ ہے، پی ٹی آئی

ورچوئل اجلاسوں کا انعقاد

قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ورچوئل یا آن لائن طریقے سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی میں ہفتے میں 4 ورکنگ ڈیز ہوں گے، کفایت شعاری پالیسی کے تحت قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کو محدود رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

بجلی کی بچت

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ بجلی کے استعمال میں 70 فیصد کمی کی جائے گی اور غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پیپر لیس ورکنگ

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کیفے ٹیریز کے یوٹیلیٹی بلز میں بھی 70 فیصد بچت کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ روایتی اخراجات میں مزید کمی لانے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...