سڑک پر ٹریفک بلاک، میٹنگ میں پہنچنے کے لیے پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو بلال بن ثاقب موٹرسائیکل والے سے لفٹ مانگ کر روانہ ہوگئے، لوگ سادگی کی داد دینے پر مجبور

منصوبے کی تبدیلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انسان کے منصوبے ہمیشہ پورے نہیں ہوتے لیکن اگر وہ اسی ایک ہی منصوبے پر عمل درآمد کی بجائے متبادل پلان پر کام شروع کردے تو کامیابی اسی کے قدم چومتی ہے، ایسا ہی کچھ پاکستانی وزیرمملکت برائے کرپٹو بلال بن ثاقب نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیٹرینز ایبک پولو کپ 2024ء میں دو اہم مقابلے

واقعہ کی تفصیلات

سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھاگیا کہ بلال بن ثاقب ایک عمارت سے نکلے اور پھر منزل کی طرف واں دواں تھے کہ راستے کی بندش یا ٹریفک بلاکیج کی وجہ سے ان کی گاڑیاں بھی پھنس گئیں، انہیں سیکیورٹی سکواڈ سے صورتحال سے آگاہ کیا تو انہوں نے گاڑیاں و سکواڈ وہیں چھوڑا اور پیدل ہی چل پڑے تاکہ اپنی منزل اور وہاںشیڈول میٹنگ میں پہنچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی عدالت میں وکیل کی نیم برہنہ پیشی پر عدالت حیران، جج کا شدید برہمی کا اظہار

موٹرسائیکل لفٹ

تھوڑی دیر چلنے کے بعد انہوں نے ایک شہری سے موٹرسائیکل پر لفٹ مانگی اور پھر اسی موٹرسائیکل سوار کے ساتھ بیٹھ کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کے اس اقدام کو خوب سراہا اور ان کی سادگی کو داد دی۔

یہ بھی پڑھیں: جرائم میں کمی پر لاہور پولیس کو شاباش، ہر شہر کو محفوظ ترین بنائیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

سوشل میڈیا پر ردعمل

بشیر نے لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ جیسے ویڈیو میں دکھ رہے ہیں، بالکل ایسے ہی انسان ہیں۔ میاں شہزادہ نے لکھا کہ "شاندار وزیر"۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ویڈیو کی خصوصیات

@bilalbinsaqib Roads close. Plans change. But those who refuse to stop always find another way forward. #fyp #pakistan #trending #viral #foryou ♬ original sound - Bilal Bin Saqib

محبت کا اظہار

محمد ذوالقرنین نے بلال بن ثاقب کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "آئی لویو"۔ بلال بن ثاقب کے اکاؤنٹ سے شیئر ہونیوالی ویڈیو کیساتھ لکھا گیا کہ "سڑک بند، پلان بدل گئے، لیکن وہ لوگ جو رکتے نہیں، آگے بڑھنے کا ایک اور راستہ ڈھونڈلیتے ہیں، سفر کم ہی پلان کے مطابق چلتا ہے لیکن اس میں اہم یہ ہے کہ آگے بڑھتے رہیں، جب تک اپنی منزل تک پہنچ نہیں جاتے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...