وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی ڈی کو ناجائز اسلحہ کے خاتمے کا ٹاسک سونپ دیا
وزیراعلیٰ کا ناجائز اسلحہ کے خاتمے کا عزم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی۔
یہ بھی پڑھیں: اینکر عائشہ جہانزیب سے متعلق یوٹیوب چینل پر نازیبا الفاظ، ملزم حسیب سجاد خان کی عبوری ضمانت خارج
اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے مہم
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے بھرپور مہم چلانے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کیلئے جامع ایکٹ تیار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: براہ راست گولی مارو
The Punjab Surrender Illicit Arms Act 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے The Punjab Surrender Illicit Arms Act 2026 کی منظوری دیدی، نئے ایکٹ میں ہر قسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی مذمت
اینٹیک اسلحہ کے لئے خصوصی اجازت نامہ
اینٹیک اسلحہ گھر میں آویزاں کرنے کے لئے بھی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد ناجائز اسلحہ سی سی ڈی کو جمع کرانا ہوگا۔
لائسنس یافتہ اسلحہ کے قواعد
لائسنس یافتہ اسلحہ بردار شہری کو بھی اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنی ہوگی، مقررہ مدت میں ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔








