شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب
چاند دیکھنے کے لئے اجلاس طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کی اپیل پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہی طلب
اجلاس کی صدارت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء، محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شادی سے ایک روز قبل اغواء کے بعد قتل ہونے والے نوجوان کے مقدمے میں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی
شہادتوں کی جانچ
اجلاس میں ملک بھر سے چاند کی رویت کے لیے موصول ہونے والی شہادتوں کی جانچ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی میڈیکل طالبعلم کا ایس سی او فورم میں مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ روایتی طب کا تجربہ
زونل کمیٹیوں کے اجلاس
دوسری جانب زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں منعقد ہوں گے۔ زونل کمیٹیاں اپنے علاقوں میں چاند دیکھنے سے متعلق موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیں گی اور مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گی۔
یدالفطر کے چاند کا اعلان
اس کے بعد مرکزی کمیٹی ید الفطر کے چاند کی رویت کا اعلان کرے گی۔








