امریکہ میں نئی آئل ریفائنری قائم کی جائے گی، سرمایہ کاری بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کرے گی: ٹرمپ کا اعلان
نئی آئل ریفائنری کا اعلان
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں 50 سال میں پہلی مرتبہ ایک نئی آئل ریفائنری قائم کی جائے گی جس کے لیے سرمایہ کاری بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے بہت مارا اور کہا منہ بند کرو، جواباً کہا مار دو، جنت میں ہی جاوں گا: کامران قریشی
ٹرمپ کا سوشل میڈیا بیان
President Donald J. Trump announces that America First Refining is opening the FIRST new U.S. Oil Refinery in 50 YEARS in Brownsville, Texas. 🚀🇺🇸
This is what AMERICAN ENERGY DOMINANCE looks like. pic.twitter.com/UTOW7wECCI
— The White House (@WhiteHouse) March 10, 2026
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی خاتون وزیر داخلہ کا ہینڈ بیگ چوری ہونے پر ہنگامہ برپا ہوگیا
تاریخی معاہدہ
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ 300 ارب ڈالرز کا تاریخی معاہدہ امریکہ کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کی بندرگاہ براؤنز وِل میں یہ نئی ریفائنری امریکہ کی معیشت اور قومی سلامتی کو مضبوط کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آپ اپنی نسلوں کیلئے کیا کرکے جارہے ہیں؛ جسٹس نعیم اختر کے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس میں ریمارکس، صوبوں سے متعلق اقدامات رپورٹ طلب
ریفائنری کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ یہ ریفائنری امریکی شیل آئل کو پراسیس کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور اسے امریکہ فرسٹ ریفائننگ کمپنی قائم کر رہی ہے۔ امریکہ فرسٹ ریفائننگ نے ریلائنس انڈسٹریز کا نام لیے بغیر کہا کہ اُس کے ساتھ امریکی شیل آئل کی خریداری، پراسیسنگ اور تقسیم کے لیے 20 سال کا معاہدہ ہوا ہے۔
پراسیس کرنے کی صلاحیت
یہ ریفائنری امریکہ کے تقریباً 1.2 ارب بیرل لائٹ شیل آئل کو پراسیس کرے گی جس کی مالیت تقریباً 125 ارب ڈالرز ہے اور اس سے تیار ہونے والی مصنوعات کی مقدار 50 ارب گیلن ہوگی جس کی مجموعی مالیت تقریباً 175 ارب ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔








