وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ نے افغان طالبان رجیم کے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

افغان طالبان رجیم کے نقصانات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ نے افغان طالبان رجیم کے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک اور 855 سے زائد زخمی ہوئے۔

تباہ شدہ چیک پوسٹس اور فوجی ساز و سامان

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کی 243 چیک پوسٹس تباہ کردی گئیں اور 42 قبضے میں لے کر اڑا دی گئیں۔ اس کے علاوہ 219 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کر دی گئیں۔ افغانستان میں 65 دہشتگردوں کے اور معاون مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی کارروائیاں

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک، افغان سرحد پر ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاک فوج کی بھرپور کارروائی سے افغان طالبان پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پاک فوج نے افغان طالبان کے زیرِ قبضہ پوسٹوں سے روسی ساختہ ہیوی گرنیڈ لانچرز قبضے میں لے لیا۔

آپریشن کا عزم

سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ’’آپریشن غضب للحق‘‘ جاری ہے اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...