وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی ہم منصب ڈاکٹر خلیل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں تیزی سے بدلتی علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار
ٹیلیفونک گفتگو کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی
علاقائی صورتحال پر تشویش
دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر ممکنہ اثرات کے ساتھ ساتھ اس کے وسیع تر نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نکولس مادورو کی امریکہ کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد وینز ویلا کا صدر کون ہوگا؟
دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تعاون اور مشاورت کا عزم
اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھی جائے گی۔








