اسرائیل امریکا جنگ کے دوران تقریباً 20 ہزار شہری عمارتوں، 77 طبی مراکز اور 65 تعلیمی اداروں کو شدید نقصان پہنچا ہے، ایرانی ہلال احمر
جنگ کے اثرات
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ترجمان مجتبیٰ خالدے کا کہنا ہے جنگ کے گیارہ دن سے زائد عرصے کے دوران تقریباً 20 ہزار شہری عمارتیں متاثر ہوئی ہیں، جن میں کم از کم 16 ہزار رہائشی یونٹس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خلیجی ملکوں سے بیدخل پاکستانی بھکاریوں کے خلاف مقدمے چلانے کا فیصلہ
طبی مراکز کی صورتحال
الجزیرہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 77 طبی مراکز بھی متاثر ہوئے ہیں، جن میں بعض اس وقت حملوں کی زد میں آئے جب وہاں مریض آپریشن یا دیگر طبی علاج کے مراحل میں تھے۔ متاثرہ طبی مراکز میں سے کچھ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث وہاں مریضوں کا داخلہ ممکن نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل امریکہ کو فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے جنگ میں گھسیٹ سکتا ہے، تہلکہ خیز دعویٰ
امدادی سرگرمیاں
ترجمان کے مطابق ایرانی ریڈ کریسنٹ کے 16 مراکز بھی متاثر ہوئے ہیں اور امدادی عملے کو ریسکیو سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے دیگر مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جنگ کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں 65 اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جن میں سے بعض کو شدید نقصان ہوا ہے۔
بدترین واقعہ
ایرانی حکام کے مطابق اس جنگ کا اب تک کا سب سے ہولناک واقعہ جنوبی ایران کے شہر میناب کے ایک ابتدائی اسکول میں پیش آیا، جہاں تنازع کے پہلے ہی دن 167 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں زیادہ تر طلبہ شامل تھے。








