پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں شاہد خٹک اور سینیٹر زرقا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ شاہد خٹک نے الزام لگایا کہ آپ نے پیسے لیے ہیں، آپ کیوں یہاں بیٹھی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا معطل کرنے کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

بیرسٹر علی ظفر کا ردعمل

شاہد خٹک کے سینٹر زرقا پر الزام پر بیرسٹر علی ظفر برہم ہوگئے اور کہا کہ اگر ہمارے ارکان کی بے توقیری کریں گے تو بائیکاٹ کر دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سونا 2300 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے ہو گئی

ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی تنقید

اجلاس میں موجود دیگر ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے بھی شاہد خٹک کے بیانات پر اعتراض کیا اور کہا کہ وہ حدود سے تجاوز کر رہے ہیں۔ سینیٹر زرقا کا مؤقف یہ تھا کہ انہوں نے نوٹس دیا جس کا جواب دیا، اگر مطمئن نہ ہوتے تو پارٹی سے نکال دیتے۔

یہ بھی پڑھیں: جیوے، جیوے پاکستان” فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سامنے نعرہ بازی، پاک فوج کے سربراہ کا خیرمقدم

اجلاس میں بیان بازی اور تشویش

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ایک طرف ایران کی جنگ ہے جبکہ دوسری طرف آپ کی جنگ جاری ہے۔ جنیداکبر کا کہنا تھا کہ یہ یوتھ پینل کے چند افراد ہیں جو وزیراعلی کو چلا رہے ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا۔ بدقسمتی سے چند افراد ہی فیصلے کرتے ہیں اور کوئی مشاورت نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمینیا کو شکست، پرتگال نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

کمیٹیوں کے معاملات

اجلاس میں کہا گیا کہ کسی نے بانی پی ٹی آئی کا کندھا کمیٹیوں کے معاملے پر استعمال کیا۔ اجلاس کے اختتام پر بیرسٹر گوہر نے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش ہے، 100 کے قریب ارکان نے تحفظات کا اظہار کیا۔ یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے۔

اختتامی بیان

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اجلاس میں تلخ کلامی یا تشویش کی بات نہیں ہے اور سب ہمارے ساتھی ہیں، ایسا ہوتا رہتا ہے اور یہ کچھ سیریس نہیں ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...