ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
ایک بڑی مشکل سے نجات مل رہی ہے۔ آپ کو اب سنبھل کر چلنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ ان تمام باتوں سے دور رہا جا سکے۔ جن میں تھوڑا سا بھی خطرہ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں سفاک ملزم نے باپ اور 2 بہنوں کو قتل کردیا، کمسن بھانجے کو ذبح، حالت نازک
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
آپ کو اس وقت مالی معاملات کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ فضول کاموں میں اپنے وقت کو ضائع مت کریں اور اندرون خانہ سازشیوں سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک اور جرمنی کو ملانے کے لیے سمندر میں سرنگ، یہ کتنی طویل ہے اور کتنا خرچہ آئے گا؟
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
جس طرف کے حالات کا سامنا ہے، اس میں ذرا سا بھی رسک لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ پریشان نہ ہوں! جو نصیب میں ہے، وہ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کو مل کر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 18 جنوری سے سوئٹزرلینڈ کا چار روزہ دورہ کریں گے
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
روزگار میں کافی دنوں سے مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔ آپ بعد نماز مغرب صورة واقعہ پڑھا کریں اور اپنے دل کے معاملات ٹھیک کرنا بے حد ضروری ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی کی جیل میں حالت اور فراہم کردہ سہولیات سے متعلق کیس ؛سپریم کورٹ کا عمران خان کی آنکھ کا چیک اپ اور بچوں سے فون پر بات کرانے کی ہدایت
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
بعض افراد کو قانونی معاملات سے نجات مل گئی ہے۔ جو لوگ مخالفت کا سامنا کر رہے تھے، اللہ کا نام لے کر خودبخود پیچھے ہٹ جائیں تو ان کے لیے بہتر ہے۔ ابھی مسئلہ ٹھیک نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
اس وقت مالی طور پر بہتری ملنے کا امکان ہے۔ جس طرف امید لگا رکھی ہے، وہ پوری ہو سکتی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے، وہ کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ معدنیات پنجاب نے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افراد سے رقم وصول کرلی
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
کسی بھی معاملے کو لے کر زیادہ پریشان نہ ہوں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آج جو بھی ہے، اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور ایک اہم سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ: ڈسکہ روڈ پر تیز رفتار کار کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
آپ کو آج پرائی باتیں تنگ کر سکتی ہیں۔ جو وقت گزر گیا، وہ تو لوٹ کر نہیں آ سکتا۔ اب زندگی کو نئے انداز سے شروع کرنے کا وقت ہے۔ آج ابتداء کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرائے عالمگیر میں قتل ہونے والے اکلوتے بیٹے کے بوڑھے والدین پیرس کی سڑکوں پر سراپا احتجاج، مریم نواز سے انصاف کی اپیل
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
کوئی کسی کا نہیں ہے، سب مطلب کے رشتے بن گئے ہیں اور آپ ان میں پھنس چکے ہیں۔ آج خود کو باہر نکالنے کا بہترین موقع ہے۔ خود کو سازشی لوگوں سے دور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں شدید کشیدگی، کم از کم 8 ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دیں
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
جن افراد کو گھریلو زندگی میں پریشانیاں چل رہی ہیں، اگر حکمت عملی سے چلیں گے تو اس کو ختم کر سکتے ہیں۔ آج اس حوالے سے ایک اہم موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے دھونی کا اہم ترین ریکارڈ توڑ دیا
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
اپنی غلطیاں درست کریں۔ پہلے ہی حالات بہت خراب ہو چکے ہیں اور آپ مزید مسائل بڑھا رہے ہیں۔ فوری اصلاح کی ضرورت ہے، دیر مت لگائیں۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
اب آپ کو اپنے معاملات میں خاطر خواہ بہتری محسوس ہو گی۔ آپ پہلے کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے، ایک خبر سب کچھ ٹھیک کر دے گی، ان شاءاللہ۔








