پیٹرول پر 20 روپے ٹیکس اور 35 روپے قیمت بڑھائی گئی، مفتاح اسماعیل
مفتاح اسماعیل کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول پر 20 روپے ٹیکس اور 35 روپے قیمت بڑھائی گئی، جان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ڈسکہ میں بچوں سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
سماء کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر کمپنیوں کو فائدہ دیا گیا۔ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا ڈر تھا تو 55،55 روپے ٹیکس لگا دیتے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے دورۂ جاپان کیخلاف شرمناک مہم ملک دشمنی کی بدترین مثال ہے:عظمیٰ بخاری
بجٹ میں کفایت شعاری کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو پی ایس ڈی پی 50 فیصد کم کرنا چاہیے تھا، اگر پی ایس ڈی پی کم کرتے تو لگتا کہ کفایت شعاری ہوئی ہے۔ کفایت شعاری کے نام پر اسکول بند کرنا غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر بھٹو شہید نے رواداری، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا: سپیکر قومی اسمبلی
تعلیمی اداروں کی بندش پر تنقید
مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ بغیر کسی اسٹڈی کے اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ ہر بات پر اسکول بند کر دیئے جاتے ہیں۔
غربت اور گورننس کی صورتحال
انہوں نے کہا کہ 2018 کے مقابلے میں غربت 7 فیصد بڑھ گئی ہے، ہمیں گورننس اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔ چہرے بدلتے ہیں لیکن ہم نے ترقی اور بہتری نہیں دیکھی۔








