ہرجانہ ادا کیا جائے، مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں دی جائیں کہ آئندہ جارحیت نہیں کی جائے گی: صدر ایران مسعود پزشکیان
ایران کے صدر کا بیان
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کو ہرجانہ ادا کیا جائے، مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں دی جائیں کہ آئندہ جارحیت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب جونیئر ٹینس، امیر مزاری اور دانیال افضل کی فتوحات کے ساتھ پیش قدمی
جنگ کا خاتمہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ صیہونی رجیم اور امریکہ کی جانب سے شروع کی جانے والی جنگ کو ختم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ایران کے آئینی حقوق تسلیم کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک کی مانچسٹر میں نئے قونصل جنرل سے ملاقات
بین الاقوامی ضمانتیں ضروری
ایران کو ہرجانہ ادا کیا جائے، اور مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں دی جائیں کہ آئندہ ایران پر جارحیت نہیں کی جائے گی۔
خطے میں امن کے لیے اقدامات
مسعود پزشکیان نے کہا کہ انہوں نے روسی صدر اور پاکستانی وزیراعظم سے بات چیت کے دوران خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کو ایک مرتبہ پھر دُہرایا۔








