موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہے، ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے: ایرانی مندوب

ایران مندوب کی بیان

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران مندوب سعید ایروانی نے کہا ہے کہ سیاسی مفادات کو اقوام متحدہ کے چارٹر پر فوقیت دی گئی، آج کے اقدام نے سلامتی کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر جارحیت کی۔ امریکا اور اسرائیل فوری طور پر حملے بند کریں۔ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ اور قطر میں نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا

موجودہ صورتحال کی زمہ داری

ایران مندوب سعید ایروانی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ کسی آزاد ریاست پر حملہ اور قیادت کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اپنے حملوں میں امریکا اور اسرائیل نے سکولز، رہائشی علاقوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل نے غزہ میں معصوم بچوں، عورتوں اور صحت کی مراکز کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: تقسیم اس طرح ہوئی کہ ریلوے لائن سرحد کے ساتھ ساتھ چلتی رہی، دشمن کے جہاز آسانی سے پٹریوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچا کر چلے گئے

ایران کا حقِ دفاع

ایرانی مندوب سعید ایروانی نے کہا کہ اپنے دفاع کا حق اقوام متحدہ کے قوانین دیتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایران نے خطے میں دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ امریکی اور اسرائیلی کارروائیاں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہیں۔ خود پر حملے کا جواب ایران نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بناکر کیا، اسرائیل اور امریکا نے جارحیت سے آزاد ریاست پر حملہ کیا۔

ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات

ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک سے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...