پاکستان نے اقوام متحدہ میں بحرین اور روس دونوں ملکوں کی پیش قراردادوں کی حمایت کی
پاکستان کی اقوام متحدہ میں حمایت
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بحرین اور روس دونوں ملکوں کی پیش قراردادوں کی حمایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
ایران پر حملوں کی مذمت
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی۔ یو اے ای پر ایرانی حملوں سے 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے، ایران پر حملوں نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پہلے 2، اب 6 جہاز گرائے، اگلی بار 60 اور 600 بھی گرا سکتے ہیں: مصدق ملک
خلیجی ممالک کے تحفظات
سلامتی کونسل سے خطاب میں عاصم افتخار نے امید ظاہر کی کہ خلیجی ممالک کی سرزمین پر حملے فوری طور پر بند ہوں گے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے حقوق اور آزادیوں کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ ان ممالک کو جنگ کے بدترین نتائج کا سامنا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ پاکستان ان کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
روسی قرارداد کی حمایت
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان روسی فیڈریشن کی جانب سے پیش مسودہ قرارداد کو بھی مثبت نظر سے دیکھتا ہے، جو اقوام متحدہ کے منشور کے دائرۂ کار میں رہتے ہوئے مرتب کی گئی ہے۔ روسی قرارداد کا بنیادی مقصد فریقین پر زور دینا ہے کہ وہ فوجی سرگرمیاں فوری طور پر بند کریں، مزید کشیدگی سے گریز کریں اور مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔ یہ موقف پاکستان کے مجموعی موقف کے عین مطابق ہے。








