پانچویں جی انٹرنیٹ کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز
فائیو جی انٹرنیٹ کی نیلامی کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زیر اہتمام فائیو جی انٹرنیٹ کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1۔ 9 مئی مقدمات؛ عمرہ ادائیگی کے لیے گئے اسپیشل برانچ کے اہلکار نے حلف پر گواہی دینے سے انکار کردیا
پی ٹی اے کی قیادت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان، پی ٹی اے بورڈ ممبران اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔
بولی کا عمل
2600 میگا ہرٹز سپیکٹرم کی پوزیشن کیلئے بولی کا آغاز چیئرمین پی ٹی اے اور بورڈ ممبران نے کیا۔ تینوں ٹیلی کام کمپنیاں آن لائن بولی میں حصہ لے رہی ہیں۔








