توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں بروقت دائر نہ ہونے کا اعتراض ختم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈائیلاگ ہی واحد حل ہے، اس کیلئے زرداری، نوازشریف اور شہبازشریف کے پاس جائیں گے: فواد چوہدری

وکلا کی پیشی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت کے سامنے پیش ہوئے، بانی کی بہن علیمہ خان، سلمان اکرم راجا اور انتظار پنجھوتہ بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں

سلمان صفدر کے دلائل

وکیل سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کل ہمیں توقع تھی کہ رمضان میں ہمیں کچھ ریلیف مل پاتا، کل بڑے طویل عرصے کے بعد ہم چیف جسٹس کے ساتھ ملے ہیں، میرے لیے پریشانی یہ ہے کہ مجھے طویل عرصے سے وکالت نامے نہیں مل رہے، تین سو کیسز میں وکیل ہوں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ کل چیف جسٹس نے ہمیں یقین دہانی کروائی کہ جینوئن ایشوز آپ کے ایڈریس ہوں گے، میں نے بوجھل دل کے ساتھ یہ درخواست دائر کی ہے یہ وکالت نامے دستخط نہ کرکے دینے کی وجہ سے ہوا، اب میں نے اس معاملے پر عدالت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنا دی،پاک فوج کی موثر کارروائی

جسٹس خادم حسین سومرو کے ریمارکس

جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیئے کہ آپ گھٹنے نہ ٹیکیں 21 سال ہم بھی اس طرف کھڑے رہے ہیں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ آپ ڈویژن بینچ میں بھی ایک کیس سن رہے ہیں۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس میں کہا کہ اپیل میں وکیل کو وکالت نامے کی ضرورت نہیں ہوتی، جس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ آپ تو کہہ رہے ہیں لیکن ڈائری برانچ اس کو نہیں سنتی، جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ وکالت نامے دستخط نہیں کرکے دے رہے، سلمان صفدر نے کہا کہ جی بالکل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل وکالت نامے دستخط کروا کر نہیں دے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک حق خود ارادیت نہیں مل جاتا ،کشمیری ہمیں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے: بیرسٹر گوہر

ہائیکورٹ کا حکم

وکیل کے دلائل کے بعد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وادی تیرہ واقعہ فضائی کارروائی نہیں دہشتگردوں کے بارودی مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کا نتیجہ تھا: عالمی میڈیا

عدالت کی آئندہ کی تاریخ

سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر عدالت آئندہ کی کوئی تاریخ عنایت فرما دے، جس پر جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے سامنے تو آپ کی اپیل ہر ہفتے لگ رہی ہے، آپ کو یہاں سے تو کوئی مسئلہ نہیں۔

علیمہ خان کا سوال

کیس ختم ہونے کے بعد روسٹرم کے قریب ہی علیمہ خان نے اپیل پر نمبر لگانے کے حوالے سے سلمان صفدر سے پوچھنا شروع کر دیا، علیمہ خان کی بات سن کر جسٹس خادم حسین سومرو نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ارے بابا نمبر مل جائے گا، آرڈر کر دیا ہے۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کو دیکھ کر ریمارکس دیئے کہ آپ کے وکیل بڑے تگڑے ہیں، سلمان صفدر نے کہا کہ میں ان کو بتا دیتا ہوں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...