ہنسیکا موٹوانی اور سہیل کھٹوریا کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق ہو گئی
بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور سہیل کھٹوریا کی طلاق
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور بزنس مین سہیل کھٹوریا کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سورج کسی کے باپ کا نہیں ہے
طلاق کا فیصلہ
بھارتی میڈیا کے مطابق ان دونوں کی شادی تقریباً 4 سال تک قائم رہی جس کے بعد اب فیملی کورٹ میں اس حوالے سے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں دشمن کی دراندازی اور زمینی حملوں کی مذموم کوشش کو بہادر فورسز نے ناکام بنا دیا،طارق فضل چودھری
شادی کی تفصیلات
اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور بزنس مین سہیل کھٹوریا کی شادی دسمبر 2022ء میں ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے وکیل نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ دونوں شخصیات نے شادی کی ناکامی کے حوالے سے تسلیم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو پھر پرَ لگ گئے، فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ
تعلقات کی خرابی
بھارتی میڈیا کے مطابق ہنسیکا موٹوانی اور سہیل کھٹوریا کے درمیان اکثر اختلافات اور معمولی باتوں پر جھگڑے ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ان دونوں کے درمیان تعلقات اتنے خراب ہو گئے تھے کہ ان کے لیے ساتھ رہنا بھی مشکل ہو گیا تھا۔
مہمات کی ابتدائی خبریں
بھارتی میڈیا کے مطابق 2025ء سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں اب ساتھ نہیں رہتے اور ہنسیکا اپنی والدہ کے پاس منتقل ہو گئی تھیں جبکہ سہیل اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہے تھے۔








