شیخ رشید کی عمرہ روانگی سے متعلق کیس کا فیصلہ دلائل مکمل ہونے پر محفوظ
راولپنڈی میں شیخ رشید احمد کی عمرہ روانگی کا معاملہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرہ روانگی سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: برداشت، حسن سلوک، فرض شناسی اور دیانتداری عنقا ہوتے جا رہے ہیں، اعلیٰ کارکردگی اور ملکی تعمیر میں مثبت کردار کی توقع رکھنا عبث ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کا آغاز
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں اپیل کی سماعت ڈویژن بنچ جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کے باعث شیخ رشید کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا ہے، عدالت عمرہ جانے سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر 2 خواتین کا 3 کلو سے زائد سونا اور 11 ہزار سے زائد ڈالر برآمد
آئینی حقوق کا دفاع
دوران سماعت پٹیشنر کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ آئین کا آرٹیکل 15 ہر شہری کو آزادانہ نقل و حرکت اور بیرون ملک سفر کا حق دیتا ہے، سپریم کورٹ ماضی میں ٹرائل کے باوجود کئی افراد کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی میں سائفن اور شاہدرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ ۲ لاکھ ۱۵ہزار ۵۵۰ کیوسک ریکارڈ
عدالت کی رائے
اس موقع پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ شیخ رشید نے عدالتی رعایت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا، جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ ٹرائل کورٹ کو واپس کیوں نہ بھیج دیا جائے۔
اختتام اور فیصلہ محفوظ
پٹیشنر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ کو سٹاپ لسٹ سے نام نکالنے کا اختیار حاصل نہیں ہے، جس پر دلائل مکمل ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا。








