ہمیں بار بار بتایا گیا کہ گورنر کامران ٹیسوری ہی ہوں گے، معرکہ حق کے بعد معرکہ معیشت میں کامران ٹیسوری کا کردار تھا، فاروق ستار
ڈاکٹر فاروق ستار کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں بار بار بتایا گیا کہ گورنر کامران ٹیسوری ہی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کردی
معاہدہ کی وضاحت
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارا ن لیگ سے معاہدہ ہے، پیپلز پارٹی سے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ سمجھتی ہے کہ پیپلز پارٹی عزیز ہے تو رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے بیوی پر کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد اور خلع سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ سنادیا
کامران ٹیسوری کا کردار
ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے بعد معرکہ معیشت میں کامران ٹیسوری کا کردار تھا۔ فاروق ستار نے کہا کہ بالا ہی بالا فیصلہ ہو رہا ہے۔ ہمیں اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے یہ ریڈ لائن ہونا چاہیے۔
گورنر کی تبدیلی کے امور
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ گورنر کی تبدیلی پر خالد مقبول افطار کے بعد اجلاس بلائیں گے۔








