پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کے بعد وفاقی حکومت نے درآمدی آر ایل این جی بھی مہنگی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سائیبر پٹرولنگ سیل سے 1600 سے زائد منافرت پھیلانے والے اکاؤنٹ رپورٹ، 170 افراد گرفتار
اوجرا کا نوٹیفیکیشن
نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 622 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی نادرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 2.22 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں سوئی نادرن صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت 13.55 ڈالر مقرر کردی گئی۔
سوئی سدرن کی قیمتوں میں اضافہ
سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی 634 روپے مہنگی کردی گئی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 2.26 ڈالر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت 12.53 ڈالر مقرر کردی گئی ہے۔








