قومی کرکٹر سلمان مرزا نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر نجی چینل کے صحافی کو قانونی نوٹس بھیج دیا
سلمان مرزا کا قانونی نوٹس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر سلمان مرزا نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر نجی چینل کے صحافی کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق
سوشل میڈیا پر اعلان
سلمان مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی قانونی ٹیم کی وساطت سے نجی چینل اور اس کے صحافی کو قانونی نوٹس بھیجنے سے متعلق آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں بڑا اضافہ ریکارڈ
الزامات کی تفصیل
نجی چینل کے صحافی نے 5 مارچ کو سلمان مرزا پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران کینڈی کے ہوٹل میں خاتون اسٹاف کو ہراساں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون سے اینڈرائیڈ یا اینڈرائیڈ سے آئی فون پر کبھی ایس ایم ایس نہ کریں، ایف بی آئی نے خبردار کردیا
تحقیقات اور پی سی بی کا موقف
صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ کی شکایت پر ٹیم انتظامیہ نے ابتدائی تحقیقات کیں جس کے بعد مذکورہ کھلاڑی کو جرمانہ بھی کیا گیا۔ پی سی بی نے اس خبر کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے صحافی سے فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سلمان مرزا نے بھی اس خبر کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے صحافی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا۔
سلمان مرزا کا ٹویٹ
Legal Notice has been sent to #ShahidHashmi and #Arynews for making False Allegations & spreading unethical news! pic.twitter.com/r28g0bjI24
— Salman Mirza (@SalmanMirza760) March 12, 2026








