پنجاب اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع
پنجاب اسمبلی میں قرارداد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات پر 55 روپے فی لیٹر لیوی بڑھانے کے خلاف قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ یہ قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی امتیاز محمود کی جانب سے پیش کی گئی، جس میں وفاقی حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے لوگوں نے ہمارا بہت اچھا استقبال کیا، ہم لاہور فتح کرنے نہیں 8 فروری کے حوالے سے تحریک چلانے آئے تھے، محمود خان اچکزئی
قرارداد کا مؤقف
قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر پہلے ہی 82 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے اور مزید 55 روپے فی لیٹر اضافہ عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ قرارداد کے مطابق اس فیصلے سے مہنگائی میں شدید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے اور عام شہریوں کی زندگی مزید مشکل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش سے موسم خوشگوار، مزید بادل برسیں گے
حکومت سے مطالبات
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا فیصلہ واپس لے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
امتیاز محمود کا بیان
رکن اسمبلی امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ عوام کے لئے ناقابل برداشت ہوگا اور اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ملک میں مہنگائی کا شدید طوفان آ سکتا ہے۔








