صدر مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
نہال ہاشمی کی تعیناتی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ٹاک ٹاک پر دوستی کا انجام، اغوا ہونے والی لڑکی ڈیفنس سے بازیاب
صدر زرداری کی منظوری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نہال ہاشمی کی تقرری کی سمری کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے
مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اہم صوبائی عہدیدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو ہر مہینے کتنے پیسے دیتا ہے؟ وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹوئٹ، سوال اٹھا دیا۔
کمیشن آف اپائنٹمنٹ کی دستخط
وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے گورنر سندھ کی تقرری کے لیے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔
حلف اٹھانے کی تقریب
خیال رہے کہ نہال ہاشمی باقاعدہ طور پر گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو حلف اٹھائیں گے۔








