بحرین کا وزٹ ویزا ہولڈرز کیلئے اہم اعلان
بحرین کا اہم اعلان
مانامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین نے وزٹ ویزا ہولڈرز کے لیے ایک اہم اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل کالج فار لیگل اسٹڈیز (ICLS) کے نئے کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے قانونی تعلیم میں تاریخی سنگ میل طے کرلیا
وزٹ ویزا ہولڈرز کے لیے نرمی
تفصیلات کے مطابق حالیہ کشیدگی اور امریکہ، اسرائیل، ایران جنگ کے باعث بحرین نے ہر قسم کے وزٹ ویزا ہولڈرز کے لیے نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔
NPRA announces exceptional measures for visit visas in light of the current circumstances https://t.co/cE78w795qI
— Ministry of Interior (@moi_bahrain) March 12, 2026
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، نئے رولز 2025 متفقہ طور پر منظور
غیر معمولی اقدامات کا اعلان
بحرین کی وزارتِ داخلہ کے تحت کام کرنے والے ادارے قومی پاسپورٹ اور رہائشی افیئرز نے موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث وزٹ ویزا رکھنے والوں کے لیے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
ویزوں کی توسیع اور استثنیٰ
ادارے کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جن کے وزٹ ویزا 28 فروری 2026 تک مؤثر تھے مگر وہ پروازوں کی منسوخی یا غیر معمولی حالات کے باعث بحرین سفر نہیں کر سکے، ان کے ویزوں کی مدت میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔
ویزے کی مدت ختم ہونے والے مسافروں کو ملک سے تاخیر سے روانگی پر عائد ہونے والے جرمانوں سے استثنیٰ دیا جائے گا، یہ رعایت فضائی حدود دوبارہ کھلنے کے بعد 1 ماہ تک برقرار رہے گی۔








