ایران میں اسکول پر حملہ کیوں کیا، جواب دو۔۔۔؟ امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹس نے وزیر دفاع کو خط لکھ ڈالا
ایران میں سکول پر حملہ: امریکی سینیٹ کا وزیر دفاع کو خط
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں سکول پر حملہ کیوں کیا، جواب دو؟ امریکی سینیٹ کے ڈیمو کریٹس نے وزیر دفاع کو خط لکھ ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: اینکر پرسن مزمل شاہ ماہرہ خان سے متعلق اپنے بیان سے مکر گئے
ڈیمو کریٹس کی جانب سے خط
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق امریکی سینیٹ میں تقریباً تمام ڈیمو کریٹس نے خط لکھ کر وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے ایران میں سکول پر حملے کا جواب طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: روزے دار طالب علم پر کلاس فیلوز کا بہیمانہ تشدد، زبردستی سانس رکوانے سے لڑکا بے ہوش
حملے کے بارے میں سوالات
ڈیمو کریٹس کی جانب سے لکھے گئے خط میں وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے پوچھا گیا کہ "جواب دو، سکول پر حملہ کیوں کیا؟ کیسے کیا؟"
خط میں یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ "کیا پرانے اور غلط تجزیوں کی بنیاد پر سکول کو ہدف بنا دیا گیا؟"
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو 2ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان لینے کا حکم
خوفناک سانحہ
خط لکھنے والے ایک سینیٹر نے سکول پر حملے کو "خوفناک سانحہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ درحقیقت ہوا کیا ہے؟ ہمیں وہ حقائق مہیا کیے جائیں جن کی بنیاد پر سکول کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوم دفاع پر جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر تقریب
حملے کے نتائج
یاد رہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایران کے شہر میناب میں ٹومہاک میزائل گرنے سے 110 بچوں سمیت 168 افراد شہید ہوئے تھے۔
پہلے ٹرمپ نے اس کا ملبہ ایران پر ڈالا لیکن بعد میں کہاکہ وہ اس بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ
دوسری جانب امریکی اخبار نے ایران میں بچیوں کے سکول پر حملے کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا۔
امریکی اخبار کے مطابق میناب میں سکول پر حملہ امریکی فوج کی جانب سے ہدف کے تعین کی غلطی تھی۔ امریکی فوجی تحقیقات کے مطابق میزائل کے حملے کے لیے پرانے ڈیٹا کا استعمال اس غلطی کا باعث بنا۔








