ہم نئے گورنر سندھ کا خیر مقدم کرتے ہیں، تعاون کریں گے: سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر کا بیان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پہلے بھی گورنر سندھ سے تعاون کیا، آئندہ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلال بن ثاقب کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسلک ورلڈ لبرٹی فنانشل کی خصوصی تقریب میں شرکت

کراچی ایکسپو سینٹر کا دورہ

صوبائی وزرا شرجیل میمن اور ضیاء لنجار نے کراچی ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا اور گل پلازہ کے دکانداروں کے لیے قائم سٹالز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدیدار زبیر موتی والا اور دیگر بھی وزراء کے ساتھ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا

حکومت کی مدد اور سٹریٹ کرائم میں کمی

’’جنگ‘‘ کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ سانحے کے دکانداروں کی بھی حکومت نے ہر ممکن مدد کی تھی، حکومت سندھ نے گل پلازہ کے متاثرین کی بھرپور مدد کی ہے۔ تاجروں کا ہر مشکل میں ساتھ دیا گیا ہے۔ کراچی میں سٹریٹ کرائم میں کمی کے لیے پولیس کا اہم کردار ہے، وہ دن دور نہیں جب کراچی ایک بار پھر اس خطے کا معاشی حب بنے گا۔ چیمبر آف کامرس کو مبارکباد کہ گل پلازہ کے دکانداروں کے لیے بازار لگایا، 500 سے زائد دکانداروں نے سٹالز لگائے ہیں۔ آئندہ عید پر گل پلازہ کے دکاندار اپنی دکانوں پر ہوں گے۔ جتنا بھی پروپیگنڈا ہو، حکومت متاثرین گل پلازہ کے ساتھ ہے، کراچی کی سڑکوں کی بہتری کے لیے بھی کام ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر ۔۔۔چین نے دنیا کے پہلے سپر ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا، کتنی توانائی فراہم کرے گا، لاگت کیا ہوگی۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے۔

نئے گورنر سے تعاون کا عزم

سینیئر وزیر شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی گورنر سے تعاون کیا، آئندہ بھی کریں گے۔ گورنر کا عہدہ (ن) لیگ کے پاس تھا، انہوں نے اپنا گورنر لگایا ہے، ہم نئے گورنر سندھ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور تعاون کریں گے۔

کچے کے علاقے میں پولیس کی کاروائیاں

شرجیل میمن نے کہا کہ کچے کے علاقے میں بھی ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے، اس وقت سندھ میں کوئی بھی مغوی نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...