ایران کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، ٹرمپ
ایران کی صورتحال
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری، 6 بھائیوں سمیت مزید 37 فلسطینی شہید
وائٹ ہاؤس کی تقریب
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’’ایران کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، ایران کے ساتھ جنگ میں سب کچھ بہت اچھا چل رہا ہے، ہماری فوج بے مثال ہے۔ ایران ایک دہشت گرد ریاست ہے، ایران کو جنگ کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔‘‘
یہودی عبادت گاہ پر حملے پر افسوس
’’جنگ‘‘ کے مطابق اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں یہودی عبادت گاہ پر ہوئے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔








