پیٹرول اور ڈیزل آج مزید مہنگا ہونے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں امکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان جمعہ کو کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحفظات دور ورنہ ناصر باغ پراجیکٹ روک دیا جائے گا: لاہور ہائیکورٹ
بڑھتی قیمتوں کی وجوہات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان کے پاس مارچ کے لیے تیل کا وافر ذخیرہ موجود ہے تاہم عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرول اور ڈیزل آج مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئین کی تیاری اور منظوری میں تعمیری کردار ادا کیا ، وزیر اعظم
حکومتی اقدامات
حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ فیول کے کم استعمال کے لیے آج اسلام آباد میں سرکاری چھٹی ہے۔ پاکستان نے جیٹ فیول پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے。
یہ بھی پڑھیں: بھارت 28 اور 10 مئی کے دن کو کبھی نہیں بھولے گا: عظمیٰ بخاری
وزیر پیٹرولیم کا اعلان
گزشتہ روز وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ جمعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا اور نئی قیمتیں اوسط نرخوں کو مدنظر رکھ کر مقرر کی جائیں گی۔
کشیدہ صورتحال کا اثر
واضح رہے کہ خطے کی کشیدہ صورتحال اور عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث حکومت گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر چکی ہے۔








