لکی مروت میں دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید
دھماکا: لکی مروت میں پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا
لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکمران کے اندر انسانیت اور خدا ترسی موجود ہو تو عہدے کے تکبر میں نہیں رہتا :عظمیٰ بخاری
پولیس حکام کی رپورٹ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولنگ کے دوران پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی سفارتکار رچرڈ باؤچر انتقال کر گئے
شہداء کی شناخت
ترجمان پولیس کے مطابق شہداء میں ایس ایچ او صدر اعظم، کانسٹیبل شاہ بہرام، کانسٹیبل شاہ خالد شامل ہیں۔ دیگر شہداء کی شناخت کانسٹیبل حاجی محمد، گل زادہ، سخی زادہ کے نام سے ہوئی۔ دھماکے میں کانسٹیبل انصاف الدین زخمی ہوگئے۔
دہشتگردوں کے خلاف کارروائی
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 5 خوارج ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا تھا جس میں پولیس، سی ٹی ڈی اور مقامی امن کمیٹی نے مشترکہ کارروائی کی۔








