حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کو گزشتہ سال نومبر میں آگاہ کردیا تھا: ذرائع
گورنر سندھ کی تبدیلی کی اطلاعات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ذرائع نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کو گزشتہ سال نومبر میں ہی آگاہ کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کابل حکومت دہشت گردی کو بڑے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چھوڑ دے، سینٹر عرفان صدیقی
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس نے ڈاکٹر خالد مقبول اور گورنر کامران ٹیسوری کو آگاہ کیا تھا۔ گورنر کی تبدیلی کو رکوانے کے لیے مختلف حلقوں نے کوشش کی مگر نومبر میں تبدیلی کا فیصلہ کرنے کے بعد معاملہ رک گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر متنازعہ غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی: بیرسٹر سیف
ایم کیو ایم کا مؤقف
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کی تبدیلی کے لیے اسلام آباد میں 11 مارچ کو ایک اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر خالد مقبول کو مدعو کیا گیا لیکن وہ کراچی میں تھے۔ تاہم ایم کیو ایم ذرائع کا مؤقف ہے کہ خالد مقبول کو اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نومبر میں فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لیے ملک گیر جدوجہد کا آغاز ہوگا، حافظ نعیم الرحمان
فاروق ستار کا بیان
اس معاملے پر رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا ہے کہ بالا ہی بالا فیصلہ ہورہا ہے اور یکطرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
نئے گورنر کی تقرری
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کامران ٹیسوری کو ہٹا کر ان کی جگہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر کیا ہے جو آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے。








