عمران خان نے عدالتوں پر عدم اعتماد کر کے اپنے وکالت نامے واپس لے لئے تو اس کا عدالتی نظام کو شدید نقصان ہو گا، فواد چودھری

فواد چودھری کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جنید اکبر اور سہیل آفریدی کی آج کی پریس کانفرنس میں جائز طور پر بہت تلخ تھی اور مکمل مایوسی کا اظہار بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کوئی آسمان سے نہیں اترے کہ انہیں سزا نہ ہو: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

عدالتوں پر عدم اعتماد کے اثرات

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے عدالتوں پر عدم اعتماد کر کے اپنے وکالت نامے واپس لے لیے تو اس کا عدالتی نظام کو شدید نقصان ہو گا اور عام آدمی کی نظر میں عدالتی نظام مکمل طور پر گر جائے گا۔ 26 ویں ترمیم سے عدالتی نظام بہت کمزور ہوا ہے اگر عمران خان انتہائی فیصلہ لیتے ہیں تو یہ مکمل گر جائے گا۔

جج صاحبان کی ذمہ داری

انہوں نے مزید کہا کہ جج صاحبان فیصلوں میں بالکل ہی توازن نہ کھوئیں، ورنہ ملک کا نقصان تو ہو گا ہی، جس کی انہیں شاید پرواہ نہیں ہوگی۔ اس کا نقصان ان کی اپنی نوکریوں کو بھی ہو گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...