وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے کوہاٹ میں پاکستانی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے دعوے کو گمراہ کن، من گھڑت اور پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

تازہ ترین واقعہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ اطلاعات و نشریات کے آفیشلی فیکٹ چیک کے مطابق افغان طالبان کی پشت پناہی سے منسلک دہشت گردوں نے کوہاٹ میں تین سادہ نوعیت کے ڈرون استعمال کرنے کی کوشش کی۔ تاہم پاکستان کی مسلح افواج نے مؤثر الیکٹرانک وارفیئر جوابی اقدامات کے ذریعے ان ڈرونز کو بروقت ناکارہ بنا دیا۔ گرنے والے ملبے کے باعث دو شہری زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ؛ سوتیلی ماں نے 7 سال کی بیٹی کو قتل کردیا

تحقیقات اور ابتدائی تجزیہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ’’فیکٹ چیک‘‘ اکاؤنٹ کے مطابق ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ استعمال ہونے والی اشیاء عام مارکیٹ میں دستیاب مشاہداتی ڈرون تھے جنہیں عارضی طور پر دھماکہ خیز مواد لے جانے کے لیے تبدیل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں طالبان نے اس کارروائی کی ذمہ داری بھی قبول کی۔ افغان وزارتِ دفاع اور اس کے بعض سرکاری ترجمان ماضی میں بھی متعدد مواقع پر غلط معلومات اور پروپیگنڈا پر مبنی بیانات جاری کرتے رہے ہیں۔ طالبان کی وزارتِ دفاع اور بعض میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے کیے گئے دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں، جن کا مقصد جھوٹی فوجی کامیابی کا تاثر پیدا کرنا، داخلی سطح پر حوصلہ افزائی کرنا اور افغان عوام کو غلط معلومات فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سیز فائر مستقل ہے یا بھارت اس کی خلاف ورزی کرے گا؟ سینئر صحافی کامران شاہد کا سوال لیکن فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کیا جواب تھا؟ جانیے

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی تیاری

پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی اور سکیورٹی فورسز پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمت عملی کے ساتھ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہیں۔یہ واقعہ اور اس کے بعد سامنے آنے والے دعوے اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ افغان طالبان پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ وابستگی رکھتے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...