راولپنڈی میں 30 سالہ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا
مقامی نوجوان کی جان ٹک ٹک کی محبت میں گئی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرین پر سفر کے دوران ٹک ٹک بنانے کا شوق 30 سالہ نوجوان کی جان لے گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان: دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کروادیا
واقعة کی تفصیلات
راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں 30 سالہ حسنین ٹک ٹاک بناتے ہوئے چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کباڑ کا کام کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کی 9 مئی مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
حادثے کی وجہ
پولیس کے مطابق حسنین علی ٹرین پر پشاور سے لاہور جارہا تھا، گھر جانے سے قبل حسنین علی کا گھر پر رابطہ بھی ہوا جس میں اُس نے کہا تھا کہ وہ گھر آرہا ہے۔
متوفی کی معلومات
متوفی کا تعلق شیخوپورہ سے تھا تاہم اس کے والدین لاہور میں مقیم ہیں۔ پولیس و امدادی اداروں نے جاں بحق شخص کی لاش ہسپتال منتقل کردی۔








