ملالہ یوسفزئی کی اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر مشن کے نمائندوں سے ملاقات، غزہ کی موجودہ صورتحال اور تعلیم کے شعبے کو درپیش سنگین بحران پر گفتگو
ملالہ یوسفزئی کی فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوبیل امن انعام یافتہ اور عالمی تعلیمی کارکن ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ میں ریاستِ فلسطین کے مستقل مبصر مشن کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے دوران فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کو راستے سے ہٹانا ہمارے لیے مسئلہ نہیں، لڑنا نہیں، بلوچستان کے مسائل حل چاہتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
غزہ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو
ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر سفیر ریاض منصور، نائب سفیر ماجد بامیہ اور سینئر مشیر سحر سلیم سے ملاقات کی، جس میں غزہ کی موجودہ صورتحال اور تعلیم کے شعبے کو درپیش سنگین بحران پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد جان بحق اور 8 زخمی ہو گئے
تعلیم کے شعبے پر اثرات
ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں ہر ایک اسکول یا تو مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے یا شدید نقصان کا شکار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقامات جہاں بچے جمع ہوتے تھے، سوال پوچھتے تھے، دوستیاں بناتے تھے اور اپنے مستقبل کے خواب دیکھتے تھے، اب موجود نہیں رہے۔ اس تباہی کا پیمانہ جوابدہی اور انصاف کا متقاضی ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کتابوں اور تعلیمی سامان سمیت پانی، خوراک اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات کو بھی غزہ میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے، جس سے ایک پوری نسل کی بقا کو خطرہ لاحق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی خبروں پر وضاحت جاری کردی
ملالہ فنڈ کی امداد
ملالہ یوسفzئی نے کہا کہ ملالہ فنڈ اس انسانی اور تعلیمی بحران کے دوران متاثرہ کمیونٹیز کی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ ان مقامی تنظیموں اور رہنماؤں کی حمایت کرتا رہے گا جو لڑکیوں کی تعلیم کے تسلسل، کمیونٹیز کی بحالی اور ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ملالہ یوسفزئی کا ٹوئٹر بیان
I had the privilege to share my solidarity with the Palestinian people in a meeting with Ambassadors Riyad Mansour and Majed Bamya, and Senior Advisor Sahar Salem at the Permanent Observer of the State of Palestine to the United Nations.
The ongoing Israeli genocide has… https://t.co/lVXYOHZUca
— Malala Yousafzai (@Malala) March 13, 2026








