امریکہ نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سمیت 10 اہم رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر 10 ملین ڈالرز انعام کا اعلان کر دیا

امریکہ کا 10 ملین ڈالر کا انعام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سمیت 10 اہم رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر 10 ملین ڈالرز انعام کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چکوال کو آفت زدہ قرار دلوایا جائیگا: گورنر پنجاب

انعامی پروگرام کی تفصیلات

امریکی محکمہ خارجہ کے ’’Rewards for Justice‘‘ پروگرام کے ’’ایکس‘‘ اکاؤنٹ سے جاری بیان میں اہم ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں، جن میں مجتبیٰ خامنہ ای بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پانی چھوڑنے پر پنجاب کے جنوبی علاقوں میں تباہی، کئی بند ٹوٹ گئے

معلومات فراہم کرنے والوں کے لئے فوائد

محکمہ خارجہ نے انعام کی رقم 10 ملین امریکی ڈالرز تک مقرر کی اور کہا کہ معلومات فراہم کرنے والے افراد امریکہ منتقل ہونے (relocation) کے اہل بھی بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، ہربنس پورہ کے علاقے میں گھر میں سلنڈر دھماکے سے عمارت کی پہلی منزل منہدم، 3افراد جاں بحق

ہدف بنائے گئے رہنما

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق امریکہ کی جانب سے جن ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر انعام رکھا گیا ہے ان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب، نائب چیف آف اسٹاف علی اصغر حجازی، میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی، بریگیڈیئر جنرل سکندر مومنی اور سیکرٹری برائے سپریم کونسل علی لاریجانی بھی شامل ہیں۔

الزامات اور مقاصد

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ افراد پاسداران انقلاب کے مختلف عناصر کی کمانڈ اور ہدایت کرتے ہیں، جو دنیا بھر میں دہشت گردانہ کارروائیاں منصوبہ بندی، تنظیم اور انجام دیتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...