ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج انشاءاللہ اچھا دن ثابت ہوگا۔ آپ اپنے مقصد کی جانب بڑھیں، اللہ پاک کامیابی دیں گے اور جس بھی طرح کا سلسلہ چاہ رہے ویسا بن جانے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا خیبر پختونخوا کے عوام اپنی حکومت سے خوش ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صورت حال بدستور آپ کے حق میں بہتر ہو رہی ہے۔ آپ جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے، انشاءاللہ کامیابی ملے گی۔ آج مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اندازے سے زیادہ بہتری کی طرف چل نکلے ہیں۔ آپ اب مالی طور پر بھی فائدہ حاصل کر سکیں گے اور جس طرف سے رکاوٹیں تھیں وہ دور ہوتی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری ، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ہر طرف سے انشاءاللہ اب اچھی خبریں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آپ کو اب اپنے اخراجات میں توازن رکھ کر چلنا ہے تاکہ اسی رقم کا استعمال آگے اچھا ہو جو ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کل ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنی نظر اتاریں۔ آپ کافی دنوں سے بدنظری جیسی کیفیت سے گزر رہے ہیں، اس کی وجہ سے بیماری رکاوٹوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ راشن کا صدقہ بھی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا اشارہ دیدیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج ایک اہم اور خوبصورت دن ہے۔ آپ کے لئے کسی طرف سے کوئی اچھی خبر آ رہی ہے اور جو اولاد کے حوالے سے پریشان تھے، ان کو سکون نصیب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کسٹمر سروس! خراب کوالٹی کی منشیات پر ڈرگ ڈیلر کی معذرت، گاہکوں کو مفت سیمپل دینے کی پیشکش
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں۔ پٹھوں اور معدے کی بیماریاں آپ کو تنگ کر سکتی ہیں۔ اس وقت مال خانہ کھلا ہے، مالی فائدہ حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں، اس طرف توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد: گھر میں آتشزدگی سے بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دنوں سے کسی مشکل کا شکار تھے، وہ آج اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جو بھی رکاوٹیں تھیں وہ اب تیزی سے دور ہو سکیں گی، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایلون مسک کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنا قبلہ درست کرلیں، ورنہ آپ کسی بڑی پریشانی میں آ سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے دل پر قابو پانا ہوگا، ورنہ یہ آپ کو لے ڈوبے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے جنگ میں بھارت کے گرنے والے طیاروں کے پائلٹ کہاں گئے؟ انکشاف سامنے آگیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج کسی جانب سے اچھی خبر ملنے کی امید ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، وہ ہو جائے گا اور جو رقم کسی جگہ بلاک تھی، وہ بھی واپس آنے کی امید موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 5 اہلکار زخمی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جلد بازی سے کام نہ لیں، صبر کریں۔ جو نصیب میں ہے، وہ مل کر رہے گا۔ آج اچھا دن ہے، آپ کی انشاءاللہ کوئی بڑی پریشانی اب دور ہو سکے گی۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج آپ کو کسی جانب سے اپنی ضرورت کے تحت رقم کا حصول ممکن ہوگا۔ آپ جس بھی مسئلے میں پریشان تھے، اس سے نجات ملے گی اور بہترین حل مل سکے گا، فکر نہ کریں۔








