پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ
امریکی سفارتخانے کی جانب سے ویزا اپائنٹمنٹس کی منسوخی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئیں۔
تفصیلات
پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانے کی تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس 20 مارچ تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔
سفارتخانے کی خدمات
’’جنگ‘‘ کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ امریکی شہریوں کو خدمات فراہم کرتا رہے گا۔ متاثرہ ویزا درخواست دہندگان کو اپائنٹمنٹ دوبارہ شیڈول کرنے سے متعلق ہدایات ای میل سے موصول ہوں گی۔
اپائنٹمنٹ کی صورتحال
درخواست دہندگان اپنی اپائنٹمنٹ کی صورتحال ویب سائٹ پر چیک کر سکتے ہیں۔ کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں میں تمام قونصلر خدمات تا حکمِ ثانی معطل رہیں گی۔








