بی ٹو بمبار طیارے حملے کیلئے روانہ کردیئے۔۔۔مقصد ایران کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے سے روکنا ہے:امریکی سینٹرل کمانڈ
امریکہ نے بی ٹو بمبار طیارے ایران پر روانہ کردیے
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے بی ٹو بمبار طیارے ایران پر حملے کے لیے روانہ کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین جب تک واپس نہیں جاتے ہمارے مہمان ہیں: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات
امریکی سینٹرل کمانڈ کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ بی ٹو بمبار طیارے ایران پر حملے کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ اس کا مقصد ایرانی خطرے کا خاتمہ اور ایران کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے سے روکنا ہے۔
وزیر دفاع کا سخت بیان
اس سے قبل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایرانی رجیم کے رہنما زیر زمین جا چکے ہیں، آج سب سے سخت حملے ہوں گے، ہم نہیں رکیں گے۔ آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دنیا کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایران پر روزانہ اوسطاً ایک ہزار سے زیادہ حملے کیے جا رہے ہیں، یہ حملے امریکی فضائیہ اور اسرائیلی فضائیہ نے مشترکہ طور پر انجام دیے۔ حملوں کے بعد ایران کی فوجی طاقت نمایاں طور پر کمزور ہو چکی ہے۔








