فاسٹ بولر زمان خان انجری کا شکار، پی ایس ایل میں شرکت مشکوک
زمان خان کی انجری
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث ان کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر مذہبی نفرت برداشت نہیں کی جائے گی، سخت ایکشن ہوگا: عظمیٰ بخاری
انجرڈ ہونے کا واقعہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے میچ میں انجرڈ ہوئے، اُن کے کاندھے کا جوڑ اترا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی ایک بار پھر “رافیل ڈیل” میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات کی زد میں آگئے، 12 ہزار صفحات پر مشتمل ثبوت سی بی آئی کو کب ملے؟ تہلکہ خیز انکشافات
کرکٹ بورڈ کی ہدایات
پی سی بی نے زمان خان کو لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل زمان خان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ، بھارت تعلقات میں نئی پیشرفت
فٹنس کی بحالی کے امکانات
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
پی ایس ایل کی تیاری
واضح رہے کہ فاسٹ بولر زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے اسکواڈ میں شامل تھے۔








