فاسٹ بولر زمان خان انجری کا شکار، پی ایس ایل میں شرکت مشکوک
زمان خان کی انجری
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث ان کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ اس نتیجے پر پہنچ گئی کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو روکنا ناممکن، قومی حکومت کی طرف بڑھا جائے: اسد طور
انجرڈ ہونے کا واقعہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے میچ میں انجرڈ ہوئے، اُن کے کاندھے کا جوڑ اترا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ ؛ عمر ایوب کی 9جنوری تک راہداری ضمانت منظور
کرکٹ بورڈ کی ہدایات
پی سی بی نے زمان خان کو لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل زمان خان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر پاکستان عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج
فٹنس کی بحالی کے امکانات
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
پی ایس ایل کی تیاری
واضح رہے کہ فاسٹ بولر زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے اسکواڈ میں شامل تھے۔








