قطر نے عوامی تحفظ کے لیے کچھ علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرانے کا اعلان کردیا
قطر کا عارضی خالی کرنے کا اعلان
دوحا (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر نے عوامی تحفظ کے لیے کچھ علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرانے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: گرم کپڑے نہ خرید پانے پر لڑکی کی خود کشی، سہیلی نے سنتے ہی ایسا قدم اٹھالیا کہ کہرام مچ گیا
وزارت داخلہ کا بیان
قطری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ مخصوص علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرایا جا رہا ہے، فضائی دفاع ایران کے میزائل حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے، ریاست کو نشانہ بنانے والے میزائل کو روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی آج سے لاہور کا تین روزہ دورہ کریں گے
خطرہ ختم ہونے تک احتیاط
قطری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خطرہ ختم ہونے تک مخصوص علاقے خالی رہیں گے۔ عوام ہدایات پر عمل کریں اور سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
دھماکے کی آواز اور عوامی خوف
قطری دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکہ سنا گیا، جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔








